Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

باجماعت نماز ادا کرنا واجب ہے یا سنت مؤکدہ

Fatwa no.
3273-WAT
Issued
12 جمادی الاولی 1446ھ / 15 نومبر 2024ء

Question

دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) کیا نماز باجماعت ادا کر نا سنت موکدہ ہے یا واجب جیسا کہ تفسیرات احمد یہ وغیرہ میں اس کی صراحت ہے؟

Answer (beginning)

راجح قول یہ ہے کہ عاقل، بالغ ، آزاد، مرد جو جماعت سے نماز پڑھنے پر قادر ہو، اس پر پنجگانہ نمازوں کی جماعت واجب ہے اور بلا عذر ایک بار جماعت چھوڑنے والا گناہگار ہے اور کئی بار ترک کرنے والا فاسق و مردود الشہادہ ہے۔ فتاوی عالمگیری میں ہے: ” قال عامة مشايخناانها واجبة۔۔۔ تجب على الرجال العقلاء البالغين الاحرار القادرين على الصلوة بالجماعۃ من غیر حرج۔ ترجمہ : جماعت سنت موکدہ ہے بلکہ اکثر مشائخ کا فرمانا ہے کہ واجب ہے اور اس کا وجوب ہر اس مرد پر ہے جو عاقل، بالغ ہو آزاد ہو اور نماز باجماعت پر بلا مشقت کے قادر ہو۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.