Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
استنجا کے بعد استِبرا کرنے کا طریقہ
- Fatwa no.
- 3270-WAT
- Issued
- 10 جمادی الاولی 1446ھ / 13 نومبر 2024ء
Question
(دعوت اسلامی) میر اسوال یہ ہے کہ استنجا کے بعد استبر اکرنے کا کیا طریقہ ہے؟
Answer (beginning)
استقبر کا معنی یہ ہے کہ پیشاب کرنے کے بعد ایسا کام کرنا کہ اگر قطرہ رُکا ہو تو گر جائے۔ نیز استنجا کے بعد استمبر اکرنا اس مرد پر لازم ہے کہ جس کو یہ احتمال ہے کہ کوئی قطرہ باقی رہ گیا یا پھر آئے گا۔ استبرا کا طریقہ : استبر اٹہلنے، زمین پر زور سے پاؤں مارنے، دہنے پاؤں کو بائیں اور بائیں کو دہنے پر رکھ کر زور دینے، بلندی سے نیچے اترنے، نیچے سے بلندی پر چڑھنے ، کھنکارنے یا بائیں کروٹ پر لیٹنے سے ہوتا ہے۔ اور استبرا اس وقت تک کرے کہ دل کو اطمینان ہو جائے کہ ابھی قطرہ نہیں آئے گا۔ اور ٹہلنے کی مقدار بعض علماء نے چالیس قدم رکھی مگر صحیح یہ ہے کہ جتنے میں اطمینان ہو جائے۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.