Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

کیا حقہ کا پانی ناپاک ہوتا ہے؟

Fatwa no.
3264-WAT
Issued
09 جمادی الاولی 1446ھ /12 نومبر 2024ء

Question

کیا حقے کا پانی پاک ہوتا ہے ؟

Answer (beginning)

جی ہاں! حقے کا پانی پاک ہے ، البتہ دوسرا پانی موجود ہونے کی صورت میں بلاضرورت اِس سے وضو کرنا مکروہ ہے کہ اس میں بو ہوتی ہے یہاں تک کہ جب تک اُس کی بُو باقی ہو مسجد میں جانا حرام، جماعت میں شامل ہو نا منع ہو گا۔ چنانچہ فتاوی رضویہ میں ایک سوال ( حقہ کا پانی پاک ہے یا نہیں؟) کے جواب میں ہے : ” قطعا پاک ہے پانی پاک، تمباکو پاک، اس کا دھواں پاک، پاک چیز سے پاک پانی کا رنگ مزہ بو بدل جانا اُسے ناپاک نہیں کر سکتا یہاں تک کہ مذہب صحیح میں نہ صرف طاہر بلکہ مطہر و قابل وضور ہتا ہے بایں معنی کہ اگر اس سے وضو کرے وضو ہو جائیگا اگر چہ یوجہ ہو مکروہ ہے یہاں تک کہ جب تک اُس کی بو باقی ہو مسجد میں جانا…

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.