Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

عائلہ کا مطلب اورعائلہ نام رکھنا کیسا

Fatwa no.
3262-WAT
Issued
08 جمادی الاولیٰ 1446ھ / 11 نومبر 2024ء

Question

بچی کا نام عائلہ رکھنا کیسا ہے ؟

Answer (beginning)

عائلہ نام رکھنا مناسب نہیں ہے، کیونکہ اس کے معنی اچھے اور برے دونوں طرح کے ہیں کہ اس کے معنی گھرانہ ، خاندان اور اولاد والا ہونا، نیز بیوی بچوں کی کفالت کرنا بھی آتے ہیں اور غریب و مفلس ( تنگ دست ) اور محتاج بھی آتے ہیں۔ بہتر یہ ہے کہ بچی کا نام نبی پاک صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کی ازواج مطہرات ، بیٹیوں، صحابیات رضی اللہ عنہن اور نیک خواتین کے نام پر رکھا جائے کہ حدیث پاک میں اچھے لوگوں کے نام پر نام رکھنے کی ترغیب ارشاد فرمائی گئی ہے، نیز اس سے یہ امید بھی ہے کہ اچھے نام کی برکت اور ان بزرگ ہستیوں کی برکت بھی بچی کے شامل حال ہو گی۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.