Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
کیا منت کے روزے کا ثواب نفلی روزے سے زیادہ ہے؟
- Fatwa no.
- 3251-WAT
- Issued
- 02 جمادی الاولیٰ 1446ھ / 05 نومبر 2024ء
Question
دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) کوئی منت کے روزے رکھے اور کوئی نفلی روزے رکھے ، کس کو زیادہ ثواب ملتا ہے ؟
Answer (beginning)
اگر دو بندوں میں سے ایک بندہ منت کا روزہ رکھے اور دوسرا نفلی روزہ رکھے تو منت کے روزے رکھنے والے کو ، نفلی روزوں والے کی بنسبت زیادہ ثواب ملے گا کہ شرائط پائے جانے کی صورت میں منت کو پورا کرنا واجب ہوتا ہے ، اور واجب نفل سے افضل ہے ، اور واجب کا ثواب نفل کے ثواب سے زیادہ ہے، سوائے چند مسائل کے ، اور ان مسائل میں سوال میں مذکور صورت کو بیان نہیں کیا گیا ہے۔ منت پوری کرنے کا حکم دیتے ہوئے اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا وَليُوفُوا نُذُورَهُمْ ﴾ ترجمہ کنز الایمان: اور اپنی منتیں پوری کریں۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.