Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

وسوسوں اور برے خیالات سے بچنے کی دعا اور طریقہ

Issued
26 ربیع الثانی 1446ھ / 130اکتوبر 2024ء

Question

دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) مجھے بہت ہی برے کفریہ خیالات آتے ہیں، استغفر اللہ بھی پڑھتی ہوں ، بہت پریشان ہوں، آپ اس بارے میں رہنمائی فرما دیں۔

Answer (beginning)

ذہن میں کفریہ خیالات آنے سے ایمان نہیں جاتا، البتہ ان وسوسوں کو برا سمجھنا ہی عین ایمان ہے ، وسوسوں سے اللہ تعالیٰ کی پناہ طلب کرنی چاہئے ، شیطان ایسے وسوسے مسلمان کے دل میں ڈالتا ہے تاکہ وہ اپنے ایمان سے مایوس ہو جائے۔ وسوسوں سے نجات پانے کے لیے سب سے بنیادی چیز جو ضروری ہے ، وہ یہ ہے کہ ان کی طرف بالکل بھی توجہ نہ کی جائے، اپنے آپ کو مصروف رکھیں، ذکر اللہ ، استغفار اور درود پاک کی کثرت کیا کریں اور جب وسوسہ آئے تو تعوذ (أعُوذُ بِاللهِ ) اور لاحول ( وَلَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللهِ ) پڑھ کر اپنی بائیں جانب تین مرتبہ تھتکار ( یعنی تھو، تھو کر ) دیں، ان شاء اللہ عز و جل وسوسے آنا بند…

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.