Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنے والد صاحب سے وراثت میں کیا ملا تھا؟

Answered by
مولانا اعظم عطاری مدنی فتوی نمبر: 3229-WAT
Fatwa no.
3229-WAT
Issued
25 ربیع الثانی 1446ھ / 29 اکتوبر 2024ء

Question

دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنے والد صاحب سے وراثت میں کیا ملا تھا؟

Answer (beginning)

نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنے والد محترم حضرت عبد اللہ رضی اللہ عنہ کی وراثت سے پانچ اونٹ، بکریوں کاریوڑ ، ایک لونڈی حضرت ام ایمن رضی اللہ عنہا جو کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی رضاعی ماں بھی ہیں، ایک غلام شقران، اور ایک تلوار ملی، جس کا نام ماثور تھا۔ جبکہ ایک روایت کے مطابق آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے غلام شقران کو حضرت عبد الرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ سے خرید کر آزاد فرمادیا تھا، اور ام ایمن رضی اللہ عنھا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنی والدہ محترمہ حضرت آمنہ رضی اللہ عنھا کی طرف سے بطور وراثت ملی تھیں۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.