Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

سلام کرتے وقت صرف "سلام " کہنا

Fatwa no.
3223-WAT
Issued
01 جمادی الاولی 1446ھ / 04 نومبر 2024 ء

Question

(دعوت اسلامی) میر اسوال یہ ہے کہ کیا سلام کرتے وقت صرف لفظ سلام کہہ سکتے ہیں ؟

Answer (beginning)

زبان سے سلام کرتے ہوئے پور اسلام یعنی السلام علیکم کہنا چاہئے اور زیادہ بہتر یہ ہے کہ السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبر کاتہ بھی کہے ، فقط سلام کہنے سے بھی سلام کی سنت ادا ہو جائے گی۔ البتہ جب رومن میں کسی کو سلام لکھنا چاہتے ہوں، تو وہاں salam لکھنا ہو گا، کہ پورا، سلام، السلام علیکم یا اس طرح کے دیگر مبارک الفاظ جیسے سبحان اللہ ماشاء اللہ وغیرہ، انگلش میں لکھنے سے بچنے کا حکم ہے۔ لفظ سلام بھی سلام کے لئے کافی ہے۔ چنانچہ ، بہار شریعت میں ہے " بعض لوگ تسلیم یا تسلیمات عرض کہتے ہیں، اس کو سلام کہا جا سکتا ہے کہ یہ سلام ہی کے معنی میں ہے۔ بعض کہتے ہیں سلام۔ اس کو بھی سلام کہا جاسکتا ہے۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.