Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
کم کیرٹ کے سونے کو زیادہ کیرٹ والے سونے کے بدلے بیچنا کیسا؟
- Fatwa no.
- 3217-WAT
Question
(دعوت اسلامی) بیع صرف میں جب سونے کو سونے کے بدلے بیچا جاتا ہے تو وزن کا برابر ہو ناضروری ہوتا ہے ، سوال یہ ہے کہ میرے پاس ایک دس گرام کی انگوٹھی ہے ، جو دس کیرٹ (Karat) کی ہے ، اس کے بدلے میں دوکاندار سے دس گرام کی انگوٹھی لے رہا ہوں، جو چوبیس کیرٹ (Karat) کی ہے تو یہاں وزن میں تو دونوں برابر ہیں لیکن کوالٹی اور نوعیت میں فرق ہے ، تو کیا اس طرح خرید و فروخت کرنا درست ہے ؟
Answer (beginning)
سوال میں بیان کر دہ خرید و فروخت شرعا جائز ہے ، اس میں کوئی حرج نہیں جبکہ یہ معاملہ ہاتھوں ہاتھ (نقد و نقد ) کیا جائے، کسی طرف سے بھی ادھار نہ ہو۔ تفصیل اس مسئلہ کی یوں ہے کہ جب سونے کو سونے کے بدلے یا چاندی کو چاندی کے بدلے یا دونوں کو ایک دوسرے کے بدلے بیچا جائے، تو ایسا سودا بیع صرف کہلاتا ہے اور بیع صرف کا حکم یہ ہے کہ جب دونوں طرف ایک ہی جنس ( ایک ہی قسم کی چیز ہو ، مثلا: سونے کے بدلے سونا، تو دونوں کا وزن میں برابر ہونا اور دونوں کا اس طرح نفذ ہونا ضروری ہے کہ بیچنے والا اور خریدار دونوں جدا ہونے سے پہلے اسی مجلس میں اپنے ہاتھ سے ایک دوسرے کی چیز پر قبضہ کریں، ورنہ یہ ایگریمنٹ ناجائز و…
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.