Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
غیر روزہ دار مسافر دن میں مقیم ہوا تو کیا صورت ہوگی؟
- Fatwa no.
- 3210-WAT
- Issued
- 28 بیع الثانی 1446ھ / 01 نومبر 2024 ء
Question
حكم دار الافتاء ابلسنت (دعوت اسلامی) اگر کوئی مسافر رمضان المبارک کے مہینے میں مقیم ہو جائے مثلاً اپنے گھر آجائے اور اس نے روزہ نہ رکھا ہو، تو کیا اس کے لئے شام تک کھانا پینا جائز ہے؟
Answer (beginning)
اگر شرعی مسافر نے رخصت پر عمل کرتے ہوئے رمضان کا روزہ نہیں رکھا تھا اور دن میں وہ مقیم ہو گیا تو چونکہ اب وہ مسافر نہ رہالہذ اسفر کے سبب اسے روزہ نہ رکھنے کی جو رخصت حاصل تھی وہ بھی باقی نہ رہی، اب اگر وہ ضحوی کبری سے پہلے مقیم ہوا ہے اور صبح صادق سے اب تک منافی روزہ کوئی کام بھی قصد انہیں پایا گیا تو چونکہ رمضان کے ادا روزے کی نیت کا وقت غروب آفتاب سے لیکر ضحوی کبری سے پہلے تک ہے لہذا اس پر روزے کی نیت کر لینا واجب ہے اور نیت یہ کرے کہ میں صبح سے روزہ دار ہوں، جب روزے کی نیت کرلے گا تو واضح ہے کہ اب دن بھر کھانا پینا وغیرہ جائز نہیں ہو گا۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.