Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
ابتہاج کا مطلب اورابتہاج نام رکھنا کیسا
- Issued
- 14 ربیع الثانی 1446ھ / 18 اکتوبر 2024 ء
Question
ابتہاج نام رکھنا کیسا ہے ؟
Answer (beginning)
ابتہاج نام رکھ سکتے ہیں کہ اس کا معنی ”خوشی“ ہے۔ البتہ بہتر یہ ہے کہ اولا بیٹے کا نام صرف "محمد "رکھیں، کیونکہ حدیث پاک میں "محمد " نام رکھنے کی فضیلت اور ترغیب ارشاد فرمائی گئی ہے اور ظاہر یہ ہے کہ یہ فضیلت تنہا نام محمد رکھنے کی ہے ، پھر پکارنے کے لیے لڑکے کا نام انبیائے کرام عَلَيْهِمُ الصَّلوةُ وَالسَّلام کے اسمائے مبارکہ اور صحابہ کرام و تابعین عظام اور بزرگانِ دین رِضْوَانُ اللهِ تَعَالَى عَلَيْهِمْ أَجْمَعِین نیک لوگوں کے ناموں میں سے کوئی نام رکھ لیجیے کہ حدیث پاک میں اچھوں کے نام پر نام رکھنے کی ترغیب ارشاد فرمائی گئی ہے۔ لسان العرب میں ہے ” والابتهاج: السرور “ ترجمہ: ابتہاج : خوشی۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.