Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
کفار و مشرکین کی بخشش تحتِ قدرتِ باری تعالی ہے یا نہیں؟
- Fatwa no.
- 3197-WAT
- Issued
- 14 ربیع الثانی 1446ھ / 18 اکتوبر 2024 ء
Question
دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) کیا یہ کہنا درست ہے کہ اللہ تعالی اس بات پر قادر ہے کہ کفار و مشرکین کی مغفرت فرمادے جبکہ قرآن مجید میں اللہ پاک کے ارشاد کا مفہوم ہے کہ اللہ ہر گز مشرکین کی مغفرت نہیں فرمائے گا؟
Answer (beginning)
بلاشبہ اللہ پاک اس پر قادر تو ہے کہ کفار و مشرکین کی مغفرت فرمادے، لیکن اللہ پاک نے قرآن پاک میں واضح فیصلہ فرمادیا ہے کہ وہ مشرک کی مغفرت نہیں فرمائے گا تو اب ان کی مغفرت ہو ناشر عامحال ہے یعنی کفار و مشرکین کی مغفرت عقلا ممکن بالذات اور شرعا محال بالغیر ہے۔ فتاوی فیض الرسول میں ہے: ”بیشک مغفرت مشرکین تحت قدرت باری تعالی ہے۔ شرح مقاصد الطالبین فی علم اصول الدین میں ہے " اتفقت الامة ان الله تعالى لا يغفر عن الكفر قطعاً وان جاز عقلا" (بحواله سبحن السبوح، ص 82) لیکن ان کی مغفرت کا وقوع محال ہے ، لقولہ تعالی " ان اللہ لا یغفر ان يشرك به " حاصل یہ ہے کہ مغفرت مشرکین عقلاً ممکن بالذات اور شرعاً…
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.