Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
شفق کا مطلب اور شفق نام رکھنا کیسا
- Fatwa no.
- 3177-WAT
- Issued
- 08 ربیع الثانی 1446ھ /12اکتوبر 2024ء
Question
بچی کا نام شفق رکھنا کیسا ہے ؟
Answer (beginning)
شفق نام رکھنا جائز ہے، یہ شفقت و مہربانی کے معنی میں بھی آتا ہے۔ البتہ بہتر یہ ہے کہ بچی کا نام نبی پاک صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کی ازواج مطہرات، بیٹیوں، صحابیات رضی اللہ عنہن اور نیک خواتین کے نام پر رکھا جائے کہ حدیث پاک میں اچھے لوگوں کے نام پر نام رکھنے کی ترغیب ارشاد فرمائی گئی ہے، نیز امید ہے کہ اچھے نام کی برکت اور ان بزرگ ہستیوں کی برکت بھی بچی کے شامل حال ہو گی۔ القاموس الوحید میں ہے ”الشفق: شفقت، مہربانی، شفق، وہ سرخی جو افق میں غروب آفتاب کی جگہ ظاہر ہوتی ہے اور غروب سے قبیل عشاء تک بر قرار رہتی ہے ، کنارہ، گوشہ ہر ردی اور خراب چیز۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.