Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

کاسمیٹکس کا کاروبار کرنا کیسا؟

Fatwa no.
3176-WAT
Issued
10 ربیع الثانی 1446ھ / 14 اکتوبر 2024 ء

Question

کاسمیٹکس کا سامان بیچنا کیسا ہے؟ دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی)

Answer (beginning)

لیڈیز کا سمیٹکس اور خواتین کے میک اپ کا سامان خرید نا بیچنا شرعاً جائز ہے، جبکہ اس میں نا پاک اشیاء کی ملاوٹ نہ ہو نیز اس کے علاوہ ممانعت کی کوئی اور وجہ نہ ہو۔ اللہ تعالیٰ ارشاد فرماتا ہے وَ اَحَلَّ اللهُ الْبَيْعَ وَحَرَّمَ الرِّبوا ترجمہ کنز الایمان : اور اللہ نے حلال کیا بیع اور حرام کیا شود۔ (پارہ 3، سورۃ البقرۃ، آیت 275) جو چیز فی نفسہ قابل انتقاع ہو ، اس کی خرید و فروخت جائز ہوتی ہے۔ چنانچہ فتاوی ہندیہ میں ہے: ” یجوز بیع کل شيء ينتفع به كذا في التتارخانية “ ترجمہ : ہر اس چیز کی خرید و فروخت جائز ہے، جس سے نفع اٹھایا جاسکتا ہو، اسی طرح فتاوی تتار خانیہ میں ہے۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.