Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
بارش کا درود شریف پڑھنے کا ثبوت
- Fatwa no.
- 3171-WAT
- Issued
- 07 ربیع الثانی 1446ھ / 11 اکتوبر 2024 ء
Question
(دعوت اسلامی) بارش کے وقت پڑھے جانے والے درود پاک کا حوالہ کس کتاب میں ہے ؟
Answer (beginning)
عظیم اور مشہور محدث ابوالفرج عبد الرحمن بن علی بن محمد الجوزی علیہ الرحمۃ (المتوفی 597ھ) دور د پاک کے مختلف صیغے شمار کرتے ہوئے ایک یوں تحریر فرماتے ہیں: " اللهم صل علی محمد عدد قطر الأمطار ۔۔۔ الخ " (بستان الواعظين ورياض السامعين،ص296،بيروت، لبنان) عظیم و مشہور مفسر علامہ اسماعیل حقی علیہ الرحمۃ (1127ھ) تفسیر روح البیان میں درود پاک کے مختلف صیغے بیان کرتے ہوئے ایک صیغہ یوں تحریر فرماتے ہیں: ”اللہم ۔۔۔ صل علی محمد بعددقطر الأمطار۔۔۔الخ“ ترجمہ : اے اللہ عز و جل ! حضرت محمد صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم پر بارش کے قطروں کی تعداد کے حساب سے درود ( یعنی اپنی رحمتیں ) نازل فرما۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.