Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
ریاست کی بنیاد عقل پر ہونی چاہیے مذہب پر کیوں؟
- Fatwa no.
- 12526-LHR
Question
دارالافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس بارے میں کہ سیکولر لوگوں کا مذہبی احکام پر اعتراض ہے کہ اس کے نتیجے میں نزاع وافتراق پیدا ہوتا ہے، لہذا اسے ترک کر کے عقلی بنیادوں پر معاشرت و ریاست تعمیر کی جانی چاہیے ، آپ اس حوالے سے کیا فرماتے ہیں ؟
Answer (beginning)
سیکولر، لبرل، سوشلسٹ و مذہب مخالفین کا یہ نظریہ ہے کہ مذہب کی بنیاد پر قائم معاشرت دریاست کبھی امن قائم نہیں کر سکتی، کیونکہ مذہبی اختلافات نا قابل حل ہوتے ہیں، خدا کی مرضی کیا ہے ؟ یہ طے کرنا، ممکن نہیں، نیز مذہب انسان میں یہ اخلاقی ذمہ داری پیدا کرتا ہے کہ وہ دوسروں تک اس سچائی کو پہنچائے جو بالآخر جہاد کے نظریے میں تبدیل ہو کر رہتی ہے، لہذا انکے خیال میں مذہب کے بجائے عقلی بنیادوں پر معاشرت وریاست تعمیر کی جانی چاہیے۔ بے دین لوگوں کی مذہب کو نظر انداز کرنے کی یہ سوچ بالکل غلط اور معاشرے کے لیے نقصان و پستگی کا باعث ہے۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.