Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
ٹریمر مشین کے ذریعے جسم کےزائد بال صاف کرنا
- Issued
- 04 ربیع الثانی 1446ھ / 08اکتوبر 2024ء
Question
دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) کیا مر دٹریمر مشین کے ذریعے بغل وغیرہ کے بال صاف کر سکتا ہے؟
Answer (beginning)
مرد کے لئے ٹریمر مشین کے ذریعے بغل وغیرہ کے بال صاف کرنا جائز ہے، شرعا اس میں کوئی حرج نہیں کہ اصل مقصود اس جگہ کی صفائی کرنا ہے اور یہ اس مشین سے حاصل ہو جاتی ہے۔ البتہ بغل کے بالوں کو اکھیٹر ناسنت ہے۔ اور مرد کے لیے موئے زیر ناف استرے سے مونڈنازیادہ بہتر ہے۔ بغل اور زیر ناف کے بال کاٹنے کے متعلق " در مختار " میں علامہ علاء الدین حصکفی علیہ الرحمہ فرماتے ہیں: "ويستحب حلق عانته وتنظيف بدنه بالاغتسال في كل أسبوع مرة “ یعنی: ہفتے میں ایک بار موئے زیر ناف مونڈنا اور غسل کر کے اپنے بدن کی صفائی ستھرائی کرنا مستحب ہے۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.