Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

جاب وغیرہ حاصل کرنے کے لیے غیرشرعی تعلقات کا اظہار کرنا

Issued
01 ربیع الثانی 1446ھ / 105اکتوبر 2024 ء

Question

دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ ایک شخص بیرون ملک مثلا ساؤ تھ افریقہ میں کام کاج کے سلسلہ میں گیا ہوا ہے اور وہاں کام کرنے کی اجازت اس بات پر مشروط ہے یا کام کرنے کے کاغذات اس بات پر ملیں گے کہ وہاں کسی رہائشی عورت کے ساتھ اپنا تعلق ظاہر کرے ( تعلق سے مراد شادی والا تعلق نہیں بلکہ غیر شرعی مثلا گرل فرینڈ وغیرہ) تو پھر اس کو کام کرنے کی اجازت یا کام کرنے کی اجازت والے کاغذات ملیں گے۔ واضح رہے کہ جس عورت کے ساتھ اپنا (گرل فرینڈ والا ) تعلق ظاہر کرنا ہے اس کے ساتھ نہ کبھی ہماری ملاقات ہو گی نہ ہی اس کے ساتھ دیگر بات چیت ہو گی بس ہمارے کاغذات کے ساتھ اس کے شناختی کارڈ کی کاپی لگے گی اور ہمارے کاغذات میں وہ ہماری گرل فرینڈ کے طور پر شامل ہو گی، اس بارے میں رہنمائی فرمائیں کہ ایسا کرنا کیسا؟

Answer (beginning)

کسی اجنبی عورت کو گرل فرینڈ بنانا بھی جائز نہیں اور اس کا اظہار کرنا بھی جائز نہیں ، خواہ وہ حقیقت میں بھی گرل فرینڈ ہو یا حقیقت میں نہ ہو فقط جھوٹ موٹ اس کے ساتھ اپنی دوستی کا اظہار کیا جارہا ہو ، بہر صورت ناجائز ہے کہ گناہ کا اظہار بھی گناہ ہے اور جھوٹ بولنا بھی گناہ ہے۔ اور جھوٹ کی صورت میں ایک خرابی یہ بھی ہے کہ اس میں دھو کہ دینا بھی پایا جارہا ہے اور دھو کہ کسی غیر مسلم کو دینا بھی جائز نہیں۔ اور غیر شرعی امور کا ارتکاب کر کے کسی جگہ جاب حاصل کرنا یا وہاں کے کاغذات حاصل کرنا بھی جائز نہیں۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.