Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

باطل معبودوں پر چڑھاوے کا جانور ذبح کرنا

Fatwa no.
3143-WAT
Issued
28 ربیع الاول 1446ھ / 03اکتوبر 2024ء

Question

دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) غیر مسلم اپنے باطل معبودوں کے چڑھاوے کے لیے جانور ذبح کرتے ہیں، جس میں ذبح کرنے کے لیے مسلم قصاب کو بلاتے ہیں تو وہ اللہ تعالی کے نام پر ہی جانور ذبح کرتا ہے تو کیا وہ جانور حلال ہوا؟ مسلم کا ذبح کرنا کیسا؟

Answer (beginning)

پوچھی گئی صورت میں مسلمان قصاب کے ذبح کرنے سے وہ جانور حلال ہو جائے گا( بشر طیکہ ذبح کی مکمل شرائط پائی جائیں)، کیونکہ جانور کے حلال ہونے کے لیے ذبح کرنے والے کی نیت اور وقت ذبیح اس کے تسمیہ (اللہ کا نام لینے ) کا اعتبار ہے ، خواہ اس جانور کا مالک مشرک ہی کیوں نہ ہو اور اس کی نیت بتوں کے چڑھاوے کی ہو ، کہ جب ذبح کرنے والا ذبح کا اہل ہے اور اس نے اللہ کے نام پر ذبح کیا، اور اس سے مقصود بتوں کا تقرب نہیں تھا تو وہ جانور حلال ہے۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.