Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
حضور علیہ الصلاۃ والسلام کو "میرے محبوب" کہنے کا حکم
- Fatwa no.
- 3142-WAT
- Issued
- 28 ربیع الاول 1446ھ / 103اکتوبر 2024ء
Question
دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) کیا فرماتے ہیں علماء دین و مفتیان شرع متین اس مسئلہ میں کہ حضور نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ و آلہ وسلم کو میرے محبوب کہنا کیسا؟
Answer (beginning)
حضور نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ و آلہ وسلم کو "میرے محبوب " کہنا بالکل جائز ہے۔ بلکہ کثیر احادیث میں صحابہ کرام علیہم الرضوان کا حضور نبی کریم صلی اللہ تعالی علیه و آله و سلم کو " حبی " کہنا ثابت ہے۔ جس کا ترجمہ میرے محبوب ہے۔ صحیح مسلم میں حدیث پاک ہے ” عن علي، قال: نهاني حبي صلى الله عليه وسلم، أن أقرأراكعا أو ساجدا ترجمہ : حضرت علی رضی اللہ عنہ سے مروی ہے فرماتے ہیں کہ میرے محبوب صلی اللہ تعالیٰ علیہ و آلہ وسلم نے مجھے ( نماز میں ) رکوع و سجود کی حالت میں قرآن پڑھنے سے منع فرمایا۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.