Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

وضو کرنے کے بعد سر کے بال منڈوا لئے تو وضو و مسح کاحکم

Fatwa no.
3134-WAT
Issued
26 ربیع الاوّل 1446ھ / 01اکتوبر 2024ء

Question

دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) زید نے وضو کیا اس کے بعد سر کے بال منڈوا لیے تو اسے دوبارہ وضو یا مسح کرنا پڑے گا یا نہیں؟

Answer (beginning)

سر کے بال منڈوانے سے وضو اور مسح نہیں ٹوٹتا۔ کیونکہ بال منڈوانا یا کٹوانا وضو ٹوٹنے کا سبب نہیں ہے۔ لہذاوہ پہلے والا وضو بر قرار ہے ، دوبارہ کرنے کی حاجت نہیں۔ یونہی جن بالوں پر مسح کیا تھا وہ اتر گئے تو اب سر کی کھال پر دوبارہ مسح کرنے کی حاجت نہیں۔ مراقی الفلاح میں ہے: " ( ولا يعاد المسح) في الوضوء على موضع الشعر بعد حلقه) لعدم طروء حدث بہ “ ترجمہ : بال منڈ والینے کے بعد ان کی جگہ پر دوبارہ مسح نہیں کیا جائے گا کیونکہ بال کٹواناحدث طاری ہونے (وضو ٹوٹنے) کا سبب نہیں ہے۔ (مراقی الفلاح شرح نور الایضاح،جلد01،صفحہ31،المكتبةالعصرية، بيروت) تنویر الابصار میں ہے: ”ولا يعاد الوضوء۔۔۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.