Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

تنخواہ دار امام کے پیچھے نماز پڑھنے کا حکم

Fatwa no.
3130-WAT
Issued
21 ربیع الثانی 1446ھ / 25اکتوبر 2024 ء

Question

بعض لوگ کہتے ہیں کہ ہم تنخواہ پر نماز پڑھانے والے امام کے پیچھے نماز نہیں پڑھتے، کیا ایسے امام کے پیچھے نماز نہیں پڑھنی چاہیے ؟

Answer (beginning)

نمازیں پڑھانے کی اجرت لینا جائز ہے کہ علمائے متاخرین نے شعائر دین و ایمان کی حفاظت کے پیش نظر امامت پر اجرت لینے کے جواز کا فتوی دیا ہے۔ لہذا جو امام ، امامت پر اجرت لیتا ہے، اس کے پیچھے نماز پڑھنے میں کوئی حرج نہیں۔ علامہ علاؤ الدین حصکفی رحمتہ اللہ علیہ در مختار میں فرماتے ہیں: ”یفتی اليوم بصحتها لتعليم القرآن والفقه والامامة والاذان ترجمہ: فی زمانہ تعلیم قرآن، فقہ ، امامت اور اذان کی اجرت جائز ہونے کا فتوی ہے۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.