Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
قرآن پاک کے صفحات کو ٹیپ کے ساتھ جوڑنا
- Fatwa no.
- 3127-WAT
- Issued
- 20 ربیع الثانی 1446ھ / 24اکتوبر 2024ء
Question
دار الافتاء اہلسنت دعوت اسلامی) قرآن پاک کے صفحات شہید ہو جائیں تو کیا ان کو چپکانے والی پلاسٹک کی ٹیپ وغیرہ پاک چیز سے چپکا سکتے ہیں ؟
Answer (beginning)
قرآن پاک کے صفحات شہید ہو جائیں تو انہیں ٹیپ وغیرہ پاک چیز سے چپکا سکتے ہیں کہ کوئی بھی اسے قرآن پاک کی بے ادبی نہیں سمجھتا، بلکہ ادب کا تقاضا یہی ہے کہ مصحف شریف کا کوئی صفحہ شہید ہو جائے تو اسے ٹیپ وغیرہ پاک چیز سے جوڑ لیا جائے تا کہ مصحف شریف سے الگ ہونے پر بے ادبی کا اندیشہ نہ ہو۔ امام اہلسنت الشاہ امام احمد رضا خان رحمۃ اللہ تعالی علیہ فرماتے ہیں: ” امور ادب میں قطعاً عرف کا اعتبار۔ امام محقق على الاطلاق فتح القدیر میں فرماتے ہیں: ” فيحال على المعهود حال قصد التعظیم “ترجمہ: تعظیم مقصود ہونے کے وقت اسے عرف پر محمول کیا جائے گا۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.