Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
طواف و سعی کے دوران جوتے بیگ میں ڈال کر کمر پر لٹکانا؟
- Fatwa no.
- 3117-WAT
- Issued
- 25 ربیع الاول 1446ھ /30 ستمبر 2024 ء
Question
دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) کیا طواف اور سعی کرتے ہوئے جوتے بیگ میں ڈال کر کمر پر پہن سکتے ہیں ؟
Answer (beginning)
جی ہاں ! طواف وسعی کے دوران جوتے محفوظ کرنے کی غرض سے انھیں بیگ میں ڈال کر بیگ پہن سکتے ہیں کہ یہ پہننا نہیں ہے اور نہ ہی حالتِ احرام میں کندھے یا کمر کو چھپانا منع ہے۔ اس کی نظیر اس کی نظیر وہ تھیلی یا بٹوا ہے جسے کمر کے درمیان ازار پر باندھا جاتا ہے اور اس میں پیسے یا کھانا وغیرہ ڈالا جاتا ہے، فقہائے کرام نے حالت احرام میں وہ تھیلی یا بٹوا پہنا محرم کے لئے جائز قرار دیابلکہ صحابہ کرام علیہم الرضوان سے اس کا جواز ثابت ہے اور اس کی علت یہی بیان کی گئی کہ یہ پہنا نہیں ہے اور چونکہ محرم کو اپنے نفقہ کی حفاظت کی حاجت رہتی ہے تو اس کے پہنے میں حرج نہیں۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.