Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

گھر میں جھانکنے پر آنکھ پھوڑنے والی حدیث پر عمل کا حکم

Fatwa no.
3115-WAT
Issued
21 ربیع الاول 1446ھ / 25 ستمبر 2024 ء

Question

دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) روایت ہے کہ اگر کوئی شخص تیرے گھر میں (کسی سوراخ یا جنگلے وغیرہ سے ) تم سے اجازت لیے بغیر جھانک رہا ہو اور تم اسے کنکری مارو جس سے اس کی آنکھ پھوٹ جائے تو تم پر کوئی گناہ نہیں ہے۔ اس حدیث پر عمل کرنا کیسا ہے؟

Answer (beginning)

یہ حدیث پاک مختلف کتب احادیث میں موجود ہے ، احناف کے نزدیک اس سے مراد ہر گز یہ نہیں ہے کہ اگر کوئی کسی کے گھر میں بلا اجازت جھانکے تو اس کی آنکھ پھوڑ دی جائے کہ یہ تو شر عاخود ممنوع ہے بلکہ حضور پاک صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان سخت ممانعت فرمانے اور ڈانٹ ڈپٹ کے لیے ہے یعنی حضور پاک صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سخت انداز میں اس لئے ممانعت فرمائی تاکہ لوگ اس سختی کو سمجھ کر اس فعل سے باز رہیں لہذا اس حدیث پر عمل یوں تو کیا جائے گا کہ لوگوں کے گھروں میں بلا اجازت جھانکنے والے کو سخت سرزنش کی جائے لیکن آنکھ پھوڑنا یا اس کو قتل کرنا، اس کی اجازت نہیں۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.