Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

ام رومان کا مطلب اور ام رومان نام رکھنا کیسا ہے؟

Fatwa no.
3114-WAT
Issued
21 ربیع الاول 1446ھ / 25 ستمبر 2024 ء

Question

دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) میری بیٹی یکم اگست کو پید اہوئی اور میں نے اس کا نام ”ام رومان “ رکھا تھا، پھر کچھ لوگوں نے کہا یہ صحیح نہیں، آپ اس حوالے سے رہنمائی فرمادیں اور کوئی اچھا سا صحابیہ کا نام بتادیں۔

Answer (beginning)

بیٹی کا نام ” ام رومان رکھنا بالکل درست ہے ، جن لوگ نے یہ کہا کہ یہ نام صحیح نہیں، وہ غلط کہتے ہیں کیونکہ "ام رومان" خلیفہ اول حضرت سیّدنا صدیق اکبر رضی اللہ عنہ کی زوجہ محترمہ اور ام المؤمنین حضرت سیدتنا عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کی والدہ کی کنیت ہے۔ اور بہتر بھی یہی ہے کہ ایسا نام رکھا جائے جو کہ نبی پاک صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کی ازواج مطہرات، بیٹیوں، صحابیات رضی اللہ عنہن اور نیک خواتین کے نام پر ہو کہ حدیث پاک میں اچھے نام رکھنے کی ترغیب ارشاد فرمائی گئی ہے اور امید ہے کہ اس کی وجہ سے ان بزرگ خواتین کی برکتیں بھی شامل حال ہوں گی۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.