Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
عیص کا مطلب اورعیص نام رکھنا کیسا
- Fatwa no.
- 3110-WAT
- Issued
- 21 ربیع الاوّل 1446ھ / 24 ستمبر 2024 ء
Question
دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) میرابیٹا چار سال کا ہے ، اسکا نام محمد عیص ولد امجد خان ہے ، ہمیں اس نام کا مطلب نہیں پتا، مہر بانی فرما کر ہماری اصلاح فرمائیں کہ اس نام کا کیا مطلب ہے ؟ اگر صحیح نہیں ہے تو بھی بتادیں تا کہ ہم نام بدل لیں۔
Answer (beginning)
محمد عبیص نام رکھنا درست ہے؛ کیونکہ اللہ کے نبی حضرت اسحاق بن ابراہیم علیهما الصلاة والسلام کے بیٹے کا نام " عیص " تھا اور عربی لغت (ڈکشنری) میں " عیص " کے درج ذیل معانی ہیں : 1-اصل ، 2۔ نسل ، 3- اچھے درخت اگنے کی جگہ 4۔ گھنے درخت ، 5- مدینہ شریف کے اطراف میں ساحل سمندر پر واقع ایک جگہ کا نام "عیص " ہے۔ تاریخ الرسل والملوک معروف به " تاریخ الطبری " میں ہے: " نكح إسحاق بن إبراهيم رفقا بنت بتويل بن إلياس، فولدت له عيص بن إسحاق ويعقوب ابن إسحاق " ترجمہ: حضرت اسحاق بن ابراہیم علیہ الصلاة و السلام نے رفقا بنت بتویل بن الیاس سے شادی کی اور ان کے ہاں دو بیٹے " عیص بن اسحاق " اور " یعقوب بن اس پیدا…
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.