Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

غیرِ حافظ کے تراویح کی نماز پڑھنے کا طریقہ

Issued
21 ربیع الاول 1446ھ / 24 ستمبر 2024 ء

Question

دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) اگر کوئی حافظ نہیں ہے تو وہ تراویح کی نماز کیسے پڑھے ، پڑھنے کا طریقہ بالتفصیل بتا دیں۔

Answer (beginning)

صورتِ مسئولہ میں غیر حافظ کو جتنی سورتیں یاد ہیں ان تمام کو تر اوایح میں پڑھتار ہے مثلاً آخری دس سورتیں یاد ہیں تو پہلی دس رکعتوں میں ایک مرتبہ دس سورتیں پڑھ لے، پھر بقیہ دس رکعتوں میں وہی دوبارہ پڑھ لے حتی کہ اگر صرف دو ہی سورتیں یاد ہوں تو انہی کو بالترتیب بار بار پڑھتار ہے یعنی پہلی رکعت میں جو سورت پڑھی ہے ، دوسری رکعت میں اس سورت کے بعد والی پڑھے مثلاً سورہ اخلاص اور سورہ کو ثریا د ہے تو پہلی رکعت میں سورہ کوثر اور دوسری میں سورہ اخلاص پڑھے۔ اور اگر کسی کو صرف ایک ہی سورت یاد ہے تو وہ تمام رکعات میں صرف ایک ہی سورت کی تلاوت بھی کر سکتا ہے۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.