Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
اہل جنت کی جہنمی رشتہ داروں کے جنتی ہونے کی تمنا پوری ہوگی؟
- Fatwa no.
- 3104-WAT
- Issued
- 24 ربیع الاول 1446ھ / 27 ستمبر 2024 ء
Question
دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) جنت میں کچھ لوگ ایسے بھی ہوں گے، جن کے باپ، دادا، بہن، بھائی یا دیگر محرم رشتے دار کا فر ہوں گے اور ہمیشہ جہنم میں رہیں گے ، تو اگر کسی جنتی رشتہ دار کی خواہش ہو کہ اس کا وہ رشتہ دار جو جہنم میں ہے ، کاش وہ بھی جنت میں ہو تا، تو کیا اس کی یہ خواہش پوری کی جائے گی ؟
Answer (beginning)
جنتی لوگوں کے وہ رشتہ دار جو حالت کفر میں مر گئے ، اہل جنت ان دوزخی رشتہ داروں کو نہیں پہچانیں گے ، کیونکہ دوزخیوں کے منہ کالے ہوں گے، صورتیں بگڑ گئی ہوں گی۔ جنتی مومن کو دوزخی کافر سے بالکل محبت نہ ہو گی اور نہ ہی اس پر رحم آئے گا اگر چہ اس کا سگا باپ یا بیٹا یا بہترین دوست ہو ، لہذا جب پہچانے گا نہیں، تو جنتی مومن کے دل میں جہنمی رشتہ دار کے لئے کوئی خواہش بھی پیدا نہیں ہو گی۔ البتہ جہنم کے مستحق مسلمانوں میں سے بہت سے گناہگاروں کو نیک رشتے داروں کی شفاعت نصیب ہو گی، جیسے حافظ قرآن کے بارے میں حدیث پاک میں تصریح موجود ہے۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.