Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

کیا تمام انبیاء کے جسموں پر مہر نبوت تھی؟

Fatwa no.
3079-WAT
Issued
13 ربیع الاول 1446ھ / 18 ستمبر 2024ء

Question

بوتی تھی؟ دار الافتاء ابلسنت (دعوت اسلامی) ہمارے پیارے نبی حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے پہلے جو انبیائے کرام علیہم السلام دنیا میں تشریف لائے، کیا ان کے مبارک جسموں پر بھی مہر نبوت ہوتی تھی اور کس جگہ ہوتی تھی؟

Answer (beginning)

جی ہاں ! ہمارے پیارے نبی حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے پہلے جو انبیائے کرام علیہم السلام دنیا میں تشریف لائے ، ان کے مبارک جسموں پر بھی مہر نبوت ہوتی تھی۔ حدیث پاک میں واضح ارشاد موجود ہے کہ پہلے انبیائے کرام علیہم السلام پر مہر نبوت ہوتی تھی۔ البتہ اپہلے انبیائے کرام علیہم الصلوۃ والسلام کی مہر نبوت ان کے سیدھے ہاتھ میں ہوتی تھی، جبکہ ہمارے آقا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی مہر نبوت سب سے الگ یعنی پشت مبارک پر دونوں مبارک کندھوں کے درمیان میں تھی اور مہر نبوت کا اس مقام پر ہونا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے خاتم النبیین ہونے کی علامت و نشانی تھی۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.