Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
کفن سے بچا ہوا کپڑا استعمال کرنا
- Fatwa no.
- 3074-WAT
- Issued
- 14 ربیع الاول 1446ھ / 19 ستمبر 2024ء
Question
دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) کیا کفن سے بچا ہوا کپڑا استعمال کر سکتے ہیں ؟
Answer (beginning)
میت کو کفن دینے کے بعد اگر کفن سے کپڑا بچ جائے، تو قابل استعمال ہونے کی صورت میں اسے جائز استعمال میں لا سکتے ، اس میں کوئی حرج نہیں، محض کفن کا کپڑا سمجھ کر بر اشگون لینا اور پھینک دینا، ناجائز و اسراف ہے۔ پھر اگر کفن میت کے مال سے لیا گیا ہو تو بچنے والے کپڑے کو ترکہ میں شمار کیا جائے گا، اور اگر کسی نے اپنی ذاتی رقم سے خرید کر دیا ہو تو دینے والے کی ملک پر باقی ہے، اس کی اجازت سے کسی بھی جائز مصرف میں استعمال کیا جاسکتا ہے، الغرض اس کا عمومی حکم عام کپڑوں کی طرح ہے، لہذا اسے ضائع کرناہر گز درست نہیں۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.