Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
شراب بیچنے والے اسٹور پر کیشیئر کی جاب کرنا
- Fatwa no.
- 3073-WAT
- Issued
- 14 ربیع الاول 1446ھ / 19 ستمبر 2024ء
Question
دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) میرا کام کیشیئر کا ہے، کسٹمر میرے پاس سامان لاتے ہیں اور میں سکین کر کے ان سے پیمنٹ لیتا ہوں۔ اسی طرح شراب لاتے ہیں تو اس کو بھی صرف سکین کر کے اس کی پیمنٹ چارج کرتا ہوں، یہ شراب کی خرید و فروخت اب ہر جگہ ہے ، میرا یہ کام کرنا کیسا ہے؟
Answer (beginning)
سوال میں جو طریقہ مذکور ہے ، اس کے مطابق آپ شراب فروخت کرنے والے ہیں کہ کسٹمر شراب کی بوتل آپ کے پاس لاتا ہے کہ یہ خریدنی ہے، آپ سکین کر کے قیمت کی پرچی اسے دیتے ہیں اور وہ قیمت آپ کو پکڑا دیتا ہے تو یہ قیمت لینے اور بوتل اس کو دینے سے خرید و فروخت کا عمل مکمل ہوتا ہے، جسے اصطلاح میں بیع تعاطی کہا جاتا ہے۔ اور حدیث پاک میں شراب فروخت کرنے والے پر لعنت کی گئی ہے۔ لہذا آپ کا یہ کام کر ناشر عا جائز نہیں ہے ، اس کام کو چھوڑ کر جائز کام تلاش کیجیے ، رزق دینے والی ذات اللہ تبارک و تعالی کی ہے ، اس کی نافرمانی چھوڑیں گے تو وہ بہتر اسباب عطا فرمادے گا۔ ان شاء الله عز وجل۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.