Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

کفار کو حرام فوڈ ڈیلیور کرنے کی جاب کرنا

Fatwa no.
3062-WAT

Question

دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) کفار کے ممالک میں کفار کو حرام فوڈ ڈیلیور کرنے کی جاب کرنا کیسا ہے ؟

Answer (beginning)

واضح رہے کہ شریعت مطہرہ کی حرام کردہ اشیاء مسلمانوں کو تو در کنار، غیر مسلموں کو کھانے پینے کے لیے فراہم کرنا بھی ناجائز ہے۔ کیونکہ صحیح قول کے مطابق کفار بھی فروعات ( شرعی احکام) کے مکلف ہیں۔ انھیں کھانے پینے کے لیے حرام اشیاء فراہم کرناضرور گناہ پر تعاون ہے، اور اللہ عزوجل نے گناہ پر تعاون سے منع فرمایا ہے۔ لہذا اسوال میں مذکور جاب کرنا نا جائز و حرام ہے۔ قرآن کریم میں ارشادِ باری تعالی ہے: ﴿ وَلَا تَعَاوَنُوا عَلَى الْإِثْمِ وَالْعُدْوَانِ وَاتَّقُوا اللَّهَ إِنَّ اللَّهَ شَدِيدُ الْعِقَابِ ترجمہ کنز الایمان : اور گناہ اور زیادتی پر باہم مددنہ دو اور اللہ سے ڈرتے رہو بے شک اللہ کا عذاب سخت…

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.