Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

نبی کریم علیہ الصلٰوۃ والسلام سجدے میں کون سی دعائیں پڑھتے تھے؟

Fatwa no.
3061-WAT
Issued
04 ربیع الاول 1446ھ /07 ستمبر 2024ء

Question

دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلہ کے بارے میں کہ آقائے دو جہاں صلی اللہ علیہ وسلم سجدے میں کون کون سی دعائیں پڑھا کرتے تھے ؟ دلائل کی روشنی میں تحریری فتوی عطا فرمادیجئے۔

Answer (beginning)

احادیث میں حضور سید عالم، خاتم النبیین صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم سے سجدے میں مختلف قسم کی دعائیں پڑھنا منقول ہیں۔ اور جو بھی دعائیں احادیث میں بیان کی گئی ہیں ، علمائے کرام نے فرمایا کہ یہ احادیث نوافل پر محمول ہیں یعنی تنہا نوافل پڑھنے والا یہ دعائیں پڑھے تو کوئی حرج نہیں۔ سجدے کی دعائیں درج ذیل ہیں : (1) صحیح مسلم میں امام مسلم بن حجاج قشیری علیہ الرحمہ حدیث پاک لکھتے ہیں : ” عن أبي هريرة، أن رسول الله صلى الله عليه وسلم كان يقول: في سجوده اللهم اغفر لي ذنبي كله دقه، وجله، وأوله وآخره وعلانيته وسره “ترجمہ : حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالی عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالی علیہ…

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.