Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
عذاب قبر اور میزان ضروریات دین سے ہیں؟
- Fatwa no.
- 3056-WAT
- Issued
- 11 ربیع الاول 1446ھ /14 ستمبر 2024 ء
Question
دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) کیا عذاب قبر اور اعمال کا وزن، یہ ضروریات دین سے ہیں؟
Answer (beginning)
عذاب قبر او روزنِ اعمال، ان دونوں کا تعلق ضروریات دین سے نہیں بلکہ یہ ضروریات اہل سنت میں شمار ہوتے ہیں، ان کا انکار کرنے والا بد عتی اور گمراہ ہے، اور ان کے ثبوت پر بہت سی آیاتِ قرآنیہ و احادیث نبویہ شاہد ہیں، جن میں سے چند ایک درج ذیل ہیں : اللہ تعالی قرآن مجید میں ارشاد فرماتا ہے: ﴿ النَّارُ يُعْرَضُونَ عَلَيْهَا غُدُوا وَعَشِيًّا وَيَوْمَ تَقُوْمُ السَّاعَةُ أَدْخِلُوا ال فرْعَوْنَ أَشَدَّ الْعَذَابِ ترجمہ کنز الایمان : آگ جس پر صبح و شام پیش کیے جاتے ہیں اور جس دن قیامت قائم ہو گی، حکم ہو گا فرعون والوں کو سخت تر عذاب میں داخل کرو۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.