Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

کوثر نام کا مطلب اور کوثرنام رکھنا کیسا

Fatwa no.
1728-Web
Issued
11ربیع الاول 1446ھ /14 ستمبر 2024ء

Question

بچی کا نام کو ثر رکھنا کیسا؟

Answer (beginning)

کوثر نام رکھنا جائز اور معنی کے اعتبار سے درست ہے کہ اس کا معنی " خیر کثیر " ہے ،اور بعض احادیث کے مطابق جنت میں موجود ایک نہر کا نام بھی " کو ثر " ہے۔ البتہ بہتر یہ ہے کہ بچی کا نام نبی پاک صلی اللہ تعالی علیہ وسلم کی ازواج مطہرات، بیٹیوں، صحابیات رضی اللہ عنہن اور نیک خواتین کے نام پر رکھا جائے کہ حدیث پاک میں اچھے لوگوں کے نام پر نام رکھنے کی ترغیب ارشاد فرمائی گئی ہے، نیز امید ہے کہ اچھے نام کی برکت اور ان بزرگ ہستیوں کی برکت بھی بچی کے شامل حال ہو گی۔ لغت کی معتبر کتاب لسان العرب میں ہے: ”الکوثر ۔۔۔ معناہ الخیر الکثیر“ ترجمہ : کوثر کا معنی خیر کثیر ہے۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.