Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
شوہر کے دو گھر ہوں تو بیوی کس گھر میں عدت گزارے گی ؟
- Fatwa no.
- 3052-WAT
- Issued
- 05 ربیع الاول 1446ھ / 10 ستمبر 2024ء
Question
ایک شخص کے دوگھر ہیں، ایک میں وہ خود رہتا ہو اور دوسرے میں عورت اپنے بچوں کے ساتھ رہتی ہو تو مر د کے فوت ہونے کے بعد عورت کس گھر میں عدت گزارے گی ؟
Answer (beginning)
پوچھی گئی صورت میں عورت اس گھر میں عدت مکمل کرے گی، جس میں اس کے شوہر نے اس کو رکھا ہوا تھا، نہ کہ اس گھر میں جہاں اس کا شوہر رہتا تھا۔ چنانچه صدر الشریعہ مفتی محمد امجد علی اعظمی رحمتہ اللہ علیہ سے سوال ہوا کہ عورت اپنے شوہر کو علاج کے لئے اپنے باپ کے گھر لائی، پھر وہیں شوہر کا انتقال ہو گیا، تو ایسی صورت میں عورت اپنے باپ کے گھر عدت پوری کرے گی یا اپنے شوہر کے گھر ( ملخصاً)؟
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.