Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

میت کے پاؤں اور چہرہ چومنے کا حکم

Fatwa no.
3050-WAT

Question

دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) اگر کسی کے والدین کا انتقال ہو جائے تو میت کے پاؤں اور چہرے کو چومنا کیسا ہے؟

Answer (beginning)

کسی ناجائز کام کا ارتکاب کیے بغیر والدین کے پاؤں یا چہرے کو چومنا جائز ہے، بلکہ خود نبی کریم صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم سے میت کو بوسہ دینا ثابت ہے۔ سنن ابی داؤد میں ہے ”عن عائشة رضی الله عنها قالت رایت رسول الله صلى الله عليه وسلم يقبل عثمان بن مظعون وهو ميت حتى رايت الدموع تسیل“ ترجمہ : حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، فرماتی ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو عثمان بن مظعون کا بوسہ لیتے ہوئے دیکھا، جبکہ ان کا انتقال ہو چکا تھا، یہاں تک کہ میں نے دیکھا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے آنسو بہہ رہے تھے۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.