Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
سنت مؤکدہ میں قیام کاحکم
- Fatwa no.
- 3027-WAT
Question
کیا سنت مؤکدہ میں قیام فرض ہے ؟ (دعوت اسلامی)
Answer (beginning)
یہ بات ذہن نشین رہے کہ فرض نماز پنجگانہ ) وواجب (و تر وعیدین) اور سنت فجر میں قیام فرض ہے کہ بلا عذر صحیح بیٹھ کر یہ نمازیں پڑھے گا، تو نہ ہوں گی۔ ان کے علاوہ باقی سنن مؤکدہ و غیر مؤکدہ اور نوافل میں قیام فرض نہیں ہے لہذا ان کو بلا عذر بھی بیٹھ کر پڑھ سکتے ہیں، لیکن افضل یہ ہے کہ جب کوئی عذر نہ ہو تو ان کو بھی کھڑے ہو کر پڑھا جائے کہ بلا عذر بیٹھ کر پڑھنے سے ثواب کم ہو جاتا ہے۔ در مختار میں ہے ” من فرائضھا۔۔۔ القیام۔۔۔ (في فرض) و ملحق به كنذر وسنة فجر في الأصح“ ترجمہ : فرض نماز ، اور اس کے ساتھ لاحق مثلاً منت مانی ہوئی نماز اور سنت فجر میں اصح قول کے مطابق قیام فرض ہے۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.