Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

عدت میں نکاح کرنا کیسا ؟

Fatwa no.
3022-WAT

Question

دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) عدت کے دوران نکاح منعقد ہو جاتا ہے ؟

Answer (beginning)

عدت کے دوران نکاح کرنا، یہاں تک کہ نکاح کا پیغام بھیجنا بھی ناجائز و حرام ہے۔ اگر کسی نے عدت کے دوران نکاح کیا، تو اس کی دو صورتیں ہیں: (1) اگر مرد کو نکاح کرتے وقت اُس عورت کا عدت میں ہونا معلوم تھا، تو یہ نکاح باطل ہوا کہ اصلاً نکاح ہواہی نہیں، یہاں تک کہ اگر اُن میں میاں بیوی والے معاملات یعنی ہمبستری ہوئی ، تو ز نا ہوا۔ (2) اور اگر مرد کو نکاح کرتے وقت اُس عورت کا عدت میں ہونا معلوم نہ تھا، تو اس صورت میں نکاح فاسد ہوا اور اب ان دونوں کے درمیان متارکہ ضروری ہے یعنی دونوں میں سے کوئی ایک دوسرے کے بارے میں مثلاً یہ کہہ دے کہ میں نے اسے چھوڑ دیا۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.