Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
چھت سے ٹپکنے والے پانی کو باتھ روم میں استعمال کرنا
- Fatwa no.
- 3015-WAT
Question
دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) چھت سے اترے ہوئے پانی کو جمع کر کے باتھ روم میں استعمال کر سکتے ہیں ؟
Answer (beginning)
چھت پر نجاست نہ ہو تو اس سے اترا ہوا پانی بلا شبہ پاک ہے، کسی بھی جائز استعمال میں لا سکتے ہیں اور اگر چھت پر نجاست ہو، لیکن جاری بارش میں بہتا پانی جمع کر لیا اور پانی میں نجاست کا کوئی اثر نہیں ، تب بھی پانی پاک ہے ، استعمال میں لایا جاسکتا ہے، البتہ اگر جمع شدہ پانی میں نجاست موجود ہے یا بارش رک گئی اور پانی دہ دردہ سے کم ہے ، جو چھت پر ٹھہر اہوا ہے ، اور اس میں نجاست بھی ہے تو وہ ناپاک کہلائے گا اور قابل استعمال نہیں ہے۔ نوٹ: یہ یادر ہے کہ پاک پانی باتھ روم میں استنجاء وغیرہ کے لئے استعمال کر سکتے ہیں۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.