Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
کھانا سامنے رکھ کر فاتحہ پڑھنے کی شرعی حیثیت
- Fatwa no.
- 3012-WAT
Question
(دعوت اسلامی) جمعرات کو جو ختم دالوتے ہیں، تو کیا اس میں کھانار کھنا ضروری ہے اور کیا وہ خود بھی کھا سکتے ہیں یا کسی کو دینا ہی ضروری ہے؟
Answer (beginning)
جمعرات اور اس کے علاوہ بھی ختم شریف پڑھنا، بلاشبہ جائز اور باعث ثواب ہے، کہ اس کی حیثیت ایصالِ ثواب کی ہے اور ایصالِ ثواب ، یعنی کلمات خیر اور بدنی و مالی عبادات کا ثواب کسی مسلمان کو پہنچانے کی اصل قرآن پاک کی کئی آیات ، احادیث طیبہ اور صحابہ کرام علیہم الرضوان کے افعال سے ثابت ہے۔ پھر ختم شریف کے لئے کھانا، پانی اور پھل وغیر ہ سامنے ہو ناضروری نہیں، اس کے بغیر بھی ختم پڑھ سکتے ہیں، البتہ اس وقت کھانا سامنے رکھنا منع بھی نہیں، بلکہ خود نبی کریم صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم سے کھانا سامنے رکھ کر مبارک کلمات پڑھنا ثابت ہے۔ اور یہ کھانا تقسیم کرنا ہی ضروری نہیں، بلکہ خود بھی کھاسکتے ہیں۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.