Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
عفاف کا معنی اور محمد عفاف نام رکھنا کیسا؟
- Fatwa no.
- 3010-WAT
Question
محمد عفاف نام رکھنا کیسا ہے ؟ رہنمائی چاہئے۔ (دعوت اسلامی)
Answer (beginning)
"عفاف " کے معنی ہیں: " پاک دامن ہونا / ناجائز یا نا پسندیدہ قول و فعل سے بچنا اس لحاظ سے یہ نام رکھ سکتے ہیں، البتہ بہتر یہ ہے کہ اولا بیٹے کا نام صرف " محمد " رکھیں، کیونکہ حدیث پاک میں "محمد" نام رکھنے کی فضیلت اور ترغیب ارشاد فرمائی گئی ہے اور ظاہر یہ ہے کہ یہ فضیلت تنہا نام محمد رکھنے کی ہے، پھر پکارنے کے لیے لڑکے کا نام انبیائے کرام عَلَيْهِمُ الصَّلوةُ وَالسَّلام کے اسمائے مبارکہ اور صحابہ کرام و تابعین عظام اور بزرگانِ دین رِضْوَانُ اللَّهِ تَعَالَى عَلَيْهِمْ اجمعین نیک لوگوں کے ناموں میں سے کوئی نام رکھنا بہتر ہے کہ حدیث پاک میں اچھوں کے نام پر نام رکھنے کا حکم فرمایا گیا ہے۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.