Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

کیا سوتیلے بہن بھائی کی اولاد کا آپس میں نکاح ہوسکتا ہے؟

Fatwa no.
3009-WAT

Question

سوتیلے بہن بھائی، جن کے والد صاحب ایک ہیں، مگر والدہ الگ الگ ہیں، کیا وہ اپنی اولاد کا آپس میں رشتہ کر سکتے ہیں مثلاً کیا سوتیلی بہن، اپنے سوتیلے بھائی کے بیٹے سے ، اپنی بیٹی کا رشتہ کر سکتی ہے؟

Answer (beginning)

جس طرح سگے بہن بھائیوں کی اولادوں کا آپس میں رشتہ ہو سکتا ہے جبکہ حرمت کی کوئی اور وجہ جیسے رضاعت وغیر ہ نہ ہو، اسی طرح سوتیلے بہن بھائیوں کی اولادوں کا بھی آپس میں رشتہ ہو سکتا ہے جبکہ حرمت کی کوئی اور وجہ جیسے رضاعت وغیرہ نہ ہو۔ فتاوی رضویہ میں ہے " دو بھائی حقیقی ہوں خواہ عم زادہ، ان میں ہر ایک کی اولاد دوسرے کی اولاد پر قطعا یقینا اجماع امت جائز و حلال ہے۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.