Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

میت کو قبرستان کے لئے کندھوں پر کیوں لے جاتے ہیں؟

Fatwa no.
3008-WAT

Question

دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) میت کی چارپائی کو کندھے پر رکھ کر قبرستان کیوں لے کر جاتے ہیں؟ اور اس کی دلیل کیا ہے ؟

Answer (beginning)

میت کی چار پائی کو کندھوں پر اٹھا کر لے جانا سنت ہے ، اسی لئے مسلمان ایسا کرتے ہیں اور اس میں مسلمان میت کی تعظیم ہے، کہ اسے مسلمانوں کی ایک تعداد کندھوں پر اٹھا کر لے جاتی ہے۔ اس سے معلوم ہوا کہ دین اسلام اپنے ماننے والوں کو جس طرح ان کی زندگی میں عزت و عظمت عطا فرماتا ہے اسی طرح مرنے کے بعد بھی ان کی تو قیر کا درس دیتا ہے۔ مذکورہ حکم پر دلائل: حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالی عنہ سے مروی ہے کہ ” قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: «من حمل جوانب السرير الأربع كفر الله عنه أربعين كبيرة “ ترجمہ: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو میت کی چار پائی کو چاروں جانب سے اٹھائے ، اللہ کریم اس کے…

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.