Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

جدہ میں رہنے والوں کے لئے طواف وداع کا حکم؟

Fatwa no.
3007-WAT

Question

(دعوت اسلامی) کیا جدہ میں رہنے والوں کے لئے الوداعی طواف واجب ہے ؟

Answer (beginning)

جدہ میں رہنے والے کے لیے حج کے بعد الوداعی طواف واجب نہیں، کیونکہ طواف وداع آفاقی ( یعنی میقات کی حدود سے باہر رہنے والے) حاجی پر واجب ہوتا ہے اور جدہ میقات کی حدود سے باہر نہیں۔ طواف وداع کس پر واجب ہے؟ اس کے متعلق لباب و شرح لباب میں ہے ”طواف الوداع (هو واجب على الحاج الآفاقی) ای دون المکی والمیقاتی “ ترجمہ : طواف وداع آفاقی حاجی پر واجب ہے، مکی و میقاتی حاجی پر واجب نہیں۔ (لباب و شرح لباب، باب طواف الصدر، ص 355، مطبوعہ:پشاور) در مختار میں ہے ” (وهو واجب إلا على أهل مكة) ومن في حكمهم فلا يجب “ترجمہ : اہل مکہ اور جو ان کے حکم میں ہیں یعنی میقات کے اندر رہنے والے ، ان پر طواف وداع واجب نہیں۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.