Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

حضرت فاطمہ اور حضرت علی رضی اللہ تعالی عنہما کا نکاح کس مہینے میں ہوا ؟

Fatwa no.
3004-WAT

Question

میں ہوا؟ دار الافتاء ابلسنت (دعوت اسلامی) کیا حضرت فاطمہ اور حضرت علی رضی اللہ عنہما کا نکاح صفر المظفر کے مہینے میں ہو ا تھا؟

Answer (beginning)

حضرت سیدۃ النساء فاطمۃ الزہر اور رضی اللہ عنہا کے نکاح کے مہینے کے بارے میں مختلف اقوال ہیں، جن میں سے ایک قول یہ ہے کہ آپ رضی اللہ عنہا کا حضرت علی رضی اللہ عنہ سے نکاح صفر المظفر سن 02 ہجری میں ہو ا تھا۔ ابو بشر محمد بن احمد انصاری دولابی رحمتہ اللہ علیہ (المتوفى: 310ھ) الذرية الطاھرۃ میں روایت نقل کرتے ہیں: " تزوج عليّ فاطمة في صفر في السنة الثانية وبنى بها في ذي الحجة على رأس اثنتين وعشرين شهرا يعني من التاريخ “ ترجمہ : حضرت علی رضی اللہ عنہ نے حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا سے صفر المظفر دو ہجری میں نکاح کیا اور شب زفاف (یعنی رخصتی) ماہ ذوالحجہ کی بائیس تاریخ کو ہوئی۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.