Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

بیت الخلاء جاتے وقت الٹا قدم اور باہر نکلتے وقت سیدھا قدم پہلے رکھنا

Fatwa no.
3003-WAT

Question

دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) بیت الخلاء (Bath room) میں الٹا قدم اندر رکھنا اور باہر آئے تو سیدھا قدم باہر رکھنا کیا یہ سنت ہے ؟

Answer (beginning)

بیت الخلاء میں داخل ہوتے وقت اندر پہلے بایاں پاؤں رکھنے اور باہر آتے وقت پہلے سیدھا پاؤں باہر رکھنے کے متعلق صراحتا کوئی حدیث پاک نہیں مل سکی، البتہ متعدد احادیث کریمہ سے یہ ثابت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم تکریم و تعظیم والے کاموں میں دائیں جانب کو پسند فرماتے تھے اور ناپسندیدہ امور کے لئے بائیں جانب کا استعمال فرماتے ، اسی بناء پر فقہاء و محدثین کرام نے اس سلسلے کی تمام روایات و آثار کو سامنے رکھ کر ایک عمومی ضابطہ مقرر کیا ہے کہ : ”ہر وہ کام جو شرف و بزرگی رکھتا ہے اُسے دائیں طرف سے شروع کرنا مستحب ہے جیسے مسجد میں داخل ہونا، لباس پہنا، مسواک کرنا، سُرمہ لگانا وغیرہ ، اور…

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.