Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
سعی میں مروہ پہاڑ کی اونچائی پر نہ چڑھیں تو عمرہ کا حکم؟
- Fatwa no.
- 2997-WAT
Question
دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) اگر سعی کے ساتویں چکر میں مروہ پہاڑ کی اونچائی پر نہ جائیں، بلکہ تھوڑا سا چڑھیں اور واپس آجائیں تو کیا عمرہ ادا ہو جائے گا؟
Answer (beginning)
اگر سعی کے ساتوں پھیروں میں صفا سے مروہ اور مروہ سے صفا تک جانے میں بالکل آخر تک پہنچ جائیں کہ دونوں طرف پاؤں پہاڑیوں کے ساتھ لگالیں، اگر چہ اونچائی پر نہ چڑھیں ، پھر بھی عمرہ ادا ہو جائے گا۔ کیونکہ سعی کے واجبات میں سے ایک واجب یہ ہے کہ صفا سے مروہ اور مروہ سے صفا کی طرف جانے میں ہر بار پوری مسافت طے کرے، پہاڑی پر چڑھنا واجبات میں سے نہیں ہے ، لہذا پوری مسافت طے کر لی جائے اور پہاڑی پر نہ چڑھا جائے تو اس صورت میں بھی واجب ادا ہو جائے گا اور سعی درست ہو جائے گی۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.