Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

کیا باپ بیٹے دو سگی بہنوں سے نکاح کر سکتے ہیں ؟

Fatwa no.
2991-WAT

Question

دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) کیا باپ اور بیٹے ہم زلف بن سکتے ہیں یعنی کیا ایک بہن سے باپ کا اور دوسری بہن سے بیٹے کا نکاح ہو سکتا ہے؟

Answer (beginning)

اگر کوئی شرعی مانع نہ ہو تو باپ اور بیٹا ہم زلف بن سکتے ہیں، مثلا بیٹے کا جس عورت سے نکاح ہو رہا ہے وہ اس کی خالہ نہ ہو، یعنی وہ اس کی اپنی حقیقی یا رضاعی ماں کی سگی یا سوتیلی یا مادری یا رضاعی بہن نہ ہو اور اس کے ساتھ ساتھ بیٹے اور اس عورت کے در میان رضاعت یا مصاہرت وغیرہ کے حوالے سے کوئی ممانعت کی وجہ نہ ہو۔ اور اسی طرح باپ اور جس عورت کے ساتھ باپ کا نکاح ہو رہا ہے ، ان کے درمیان بھی رضاعت یا مصاہرت وغیرہ کے حوالے سے کوئی ممانعت کی وجہ نہ ہو۔ نوٹ: یاد رہے کہ سوتیلی خالہ جو حرام ہے اس کے معنی حقیقی یا رضاعی ماں کی سوتیلی بہن ہے نہ کہ سوتیلی ماں کی حقیقی یا رضاعی بہن۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.